لاہور: سمن آباد میں ایک موٹرسائیکل سوار نوجوان کو پیچھے بیٹھے اس کے ہم سفر نے ہی قتل کردیا۔
سمن آباد میں نوجوان کے قتل کی واردات کی سی سی ٹی وی جیو نیوز کو موصول ہوگئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقتول حسن سلیم اور اس کے پیچھے بیٹھا ہم سفر قاتل ایک ہی موٹرسائیکل پر آ رہے ہیں۔
مقتول نوجوان کے پیچھے بیٹھا ملزم اچانک تیز دھار آلے سے مقتول پر وار کرتا ہے جس سے موٹرسائیکل بے قابو ہوکر گر پڑتی ہے اور دونوں زمین پر گرجاتے ہیں۔
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قاتل اٹھ کے واپس پیچھے کی جانب بھاگتے ہوئے فرار ہوجاتا ہے جب کہ مقتول ایک بار اٹھتا ہے مگر دوبارہ زمین پر گرپڑتا ہے۔
پولیس نے قتل کی واردات کے کچھ گھنٹے بعد ہی سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم زبیر کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مطابق ملزم مقتول کی منکوحہ سے شادی کرنا چاہتا تھا۔