ہفتہ : 02 مئی 2020 کی اہم ترین عالمی خبریں

[pullquote]يورپ ميں نئے کورونا وائرس کے متاثرين کی تعداد ڈيڑھ ملين سے متجاوز[/pullquote]

يورپ ميں نئے کورونا وائرس کے متاثرين کی تعداد ڈيڑھ ملين يا پندرہ لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ يورپ اب تک اس وبا سے سب سے زيادہ متاثرہ بر اعظم ہے۔ يہاں متاثرين کی مجموعی تعداد 1,506,853 ہے جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد ڈيڑھ لاکھ سے زائد ہے۔ يورپ ميں اسپين، اٹلی، برطانيہ، فرانس اور جرمنی سب سے زيادہ متاثرہ ممالک ہيں۔

[pullquote]نئے کورونا وائرس کے متاثرين تينتيس لاکھ سے زائد[/pullquote]

دنیا بھر میں نئے کورونا وائرس کے انفیکشن کا شکار ہونے والوں کی تعداد 3,344,274 ہو گئی ہے۔ امريکی جانز ہاپکنز يونيورسٹی اينڈ ريسرچ سينٹر کے ہفتہ دو مئی کے اعداد و شمار کے مطابق کووڈ انیس کے سبب ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 238,775 ہے۔ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکا ہے جہاں اس انفیکشن کا شکار ہونے والے افراد کی تعداد 1,103,781 ہے جبکہ امريکا ميں ہلاکتوں کی تعداد پينسٹھ ہزار سے زائد ہے۔ عالمی سطح پر 1,053,419 افراد اس بيماری سے صحت ياب بھی ہو چکے ہيں۔

[pullquote]امريکی حکام نے کووڈ انيس کے ليے آزمائشی دوا کی منظوری دے دی[/pullquote]

امريکی طبی حکام نے کووڈ انيس کے کافی سنجيدہ مريضوں کے علاج کے ليے ’ريمڈیسیويئر‘ نامی ايک آزمائشی دوا کی منظوری دے دی ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سلسلے ميں اپنی يوميہ پريس بريفنگ کے دوران اس کے بارے بتايا۔ اينٹی وائرل دوا ’ريمڈیسیويئر‘ کو در اصل ايبولا کے مرض کے ليے تيار کيا گيا تھا تاہم گزشتہ دنوں کووِڈ انيس کے مريضوں پر اس کی آزمائش ميں مثبت اور حوصلہ بخش نتائج سامنے آئے اور اسی بنياد پر اس کی منظوری دی گئی۔ ’ريمڈیسیويئر‘ لينے والے کووڈ انيس کے مريض مقابلتاً جلد صحت ياب ہو جاتے ہيں۔ تاہم واضح رہے کہ اس دوا کی منظوری آزمائشی طور پر دی گئی ہے اور اسے حتمی طور پر کووڈ انيس کا علاج قرار نہيں ديا جا سکتا۔

[pullquote]عراق ميں ايران نواز مليشيا کے بارہ ارکان ہلاک[/pullquote]

عراق ميں شدت پسند تنظيم ’اسلامک اسٹيٹ‘ کے جنگجوؤں نے طاقتور ايرانی مليشيا حاشد الشابی کے بارہ ارکان کو ہلاک کر ديا ہے۔ عراقی سکيورٹی حکام نے بتايا کہ جنگجوؤں نے تکرت کے جنوب ميں ہفتے کی صبح ايک ٹريلر پر دھاوا بول ديا، جس ميں موجود تمام بارہ افراد مارے گئے۔ بعد ازاں حملہ آوروں نے ٹريلر کو نذر آتش بھی کر ديا۔ عراق نے دسمبر سن 2017 ميں داعش کو شکست دينے کا دعویٰ کيا تھا تاہم اس تنظيم کے چند جنگجو اب بھی متحرک ہيں۔

[pullquote]وينزويلا کی خفيہ مدد کا امريکی الزام بے بنياد ہے، ايران[/pullquote]

ايران نے جنوبی امريکی ملک وينزويلا کو خفيہ امداد فراہم کرنے کے حوالے سے امريکی الزام کو بے بنياد قرار ديا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق يہ بے بنياد الزام وينزويلا کی حکومت پر دباؤ ڈالنے کے ليے لگايا گيا ہے۔ بيان ميں يہ بھی کہا گيا کہ اس الزام کا مقصد ملکی ريفائنريز کھولنے کے کراکاس حکومت کے منصوبے کے حوصلہ شکنی ہے۔ امريکی وزير خارجہ مائيک پومپيو نے حال ہی ميں بيان ديا تھا کہ ايران کی مہان ايئر کے کئی ہوائی جہازوں نے کراکاس حکومت کو امداد فراہم کی ہے۔ ان کا الزام تھا کہ تہران حکومت گيس کی قلت سے نمٹنے ميں وينزويلا کی مدد کر رہی ہے۔

[pullquote]کم جونگ اُن بيس دن بعد پہلی مرتبہ منظر عام پر[/pullquote]

شمالی کوريائی رہنما کم جونگ اُن بيس دنوں کے بعد پہلی مرتبہ منظر عام پر دکھائی ديے ہيں۔ سرکاری ميڈيا کے مطابق کم جونگ ان نے پيونگ يانگ کے قريب زرعی کھاد بنانے والی ايک فيکٹری کی افتتاحی تقريب ميں جمعے کے روز شرکت کی۔ اس بارے ميں اطلاع اور تصاوير ہفتے کو جاری کی گئيں۔ جمعے کو منعقدہ تقريب ميں سينئر ملکی اہلکار اور کم جونگ ان کی بہن بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ يہ پيش رفت اس ليے اہم ہے کيونکہ پچھلے قريب تين ہفتوں سے غير موجودگی کے باعث شمالی کوريائی رہنما کے بارے ميں ايسی افواہيں کافی زور پکڑ چکی تھيں کہ يا تو وہ چل بسے ہيں، يا پھر دل کے خراب آپريشن کے بعد بستر مرگ پر پڑے ہيں۔

[pullquote]مالی ميں زخمی ہونے والا فرانسيسی فوجی ہلاک[/pullquote]

افريقی ملک مالی ميں گزشتہ ہفتے زخمی ہونے والا فرانسيسی فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ہے۔ يہ فوجی تيئس اپريل کو انسداد دہشت گردی کے ايک آپريشن کے دوران بم دھماکے ميں زخمی ہو گيا تھا اور پيرس کے نواح ميں واقع ايک ہسپتال ميں زير علاج تھا۔ بريگيڈيئر ديميترو مارٹينيوک نے جمعے کی شب اپنی آخری سانسيں ليں۔ مالی ميں فرانس کے پانچ ہزار سے زائد فوجی تعينات ہيں۔ فرانسيسی افواج وہاں جہادی گروہوں کے خلاف برسرپيکار ہيں تاہم سلامتی کی صورت حال ابتر ہوتی چلی جا رہی ہے۔

[pullquote]سری نگر: اوڑی سيکٹر ميں فائرنگ سے دو بھارتی فوجی ہلاک[/pullquote]

بھارتی فوج نے روايتی حريف ملک پاکستان کی افواج پر بلا اشتعال فائرنگ اور اپنے دو فوجيوں کی ہلاکت کا دعویٰ کيا ہے۔ بھارتی فوج کے ترجمان کرنل راجيش کاليا نے آج دو مئی کو بتايا کہ لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کا يہ واقعہ اوڑی سيکٹر ميں جمعے کی شب پيش آيا۔ ان کے بقول دو فوجی زخمی ہونے کے بعد ہسپتال ميں دم توڑ گئے جبکہ ايک ابھی تک شديد زخمی ہے۔ کاليا نے جوابی کارروائی کا بھی دعویٰ کيا۔ فی الحال پاکستان کی جانب سے اس واقعے پر کوئی رد عمل سامنے نہيں آيا۔

[pullquote]وينزويلا: جيل خانے ميں پرتشدد فسادات، کم از کم سترہ افراد ہلاک[/pullquote]

وينزويلا کے شہر گوانارے کی ایک جيل ميں پر تشدد فسادات اور جھگڑوں ميں کم از کم سترہ افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ فوجی بيان کے مطابق قيديوں نے حکام پر دھاوا بول ديا اور اسی سبب تصادم شروع ہوا۔ ان فسادات ميں آٹھ ديگر افراد کے ہمراہ قيد خانے کے ڈائريکٹر بھی زخمی ہوئے۔ قيد خانوں پر نگاہ رکھنے والی ايک تنظيم کے مطابق قيدی اس بات پر نالاں تھے کہ نئے کورونا وائرس کی وبا کے تناظر ميں ان کے ملاقاتیوں کو جيل آنے کی اجازت نہيں۔ انہيں کھانے پينے کی اشياء کی قلت کا بھی سامنا تھا۔ اس جیل ميں ساڑھے سات سو قيديوں کی گنجائش ہے تاہم اس وقت وہاں ڈھائی ہزار سے زائد قيدی موجود ہيں۔

[pullquote]جنسی ہراسگی کا الزام، جو بائيڈن نے خاموشی توڑ دی[/pullquote]

امريکا کی ڈيموکريٹک پارٹی کے صدارتی اميدوار اور سابق نائب صدر جو بائيڈن نے اپنے خلاف جنسی ہراسگی کے الزامات مسترد کر ديے ہيں۔ اس بارے ميں اپنی خاموشی توڑتے ہوئے بائيڈن نے جمعے کی رات بيان ديا کہ سينيٹ کے دفتر کی سابقہ ملازمہ ٹارا ريڈ کی جانب سے لگايا گيا الزام قطعی طور پر بے بنياد ہے۔ چھپن سالہ ريڈ نے بائيڈن پر الزام لگايا تھا کہ سن 1993 ميں جب ان کی عمر انتيس برس تھی، بائيڈن نے ريڈ کو جنسی طور پر ہراساں کيا تھا۔ جمعے کو ایک امریکی ٹی وی کو انٹرويو ديتے ہوئے سابق نائب صدر نے ريڈ کے مقاصد پر سوال اٹھايا۔

[pullquote]ہيلی کاپٹر گرنے کے سبب اس پر سوار تمام فوجی ہلاک، کينيڈا[/pullquote]

کينيڈا کی مسلح افواج نے جمعے کو رات گئے تصديق کر دی کہ يونان کے ساحل کے قريب سمندر میں گرنے والے ہيلی کاپٹر پر سوار چھ کے چھ افراد کو ہلاک تصور کيا جا رہا ہے۔ کينيڈيئن فوج کا يہ ہيلی کاپٹر نيٹو کی جنگی مشقوں کے دوران بدھ کو يونان سے منسلک سمندر ميں گر گيا تھا۔ ايک شخص کی لاش برآمد کر لی گئی ہے تاہم بقيہ پانچ کا ابھی تک کچھ نہيں پتا۔ جمعے کی رات سے ريسکيو مشن بھی ختم کر ديا گيا۔ اس واقعے کے بعد کينيڈيئن فوج نے اپنے زير استعمال تمام سائيکلون ہيلی کاپٹرز کی پرواز کو معطل کر ديا ہے۔ واقعے کی تفتيش اور ہيلی کاپٹر گرنے کی وجوہات کے تعين تک يہ ہيلی کاپٹر پرواز نہيں کر سکتے۔

[pullquote]امريکا ميں خواتين کی قومی فٹ بال ٹيم کا کيس مسترد[/pullquote]

امريکا ميں خواتين کی قومی فٹ بال ٹيم يو ايس ساکر فيڈريشن (USSF) کے خلاف اپنا کيس ہار گئی ہے۔ قومی ٹيم کی انتيس خواتين فٹ بالرز نے مردوں کے برابر معاوضے کے حصول اور امتيازی سلوک کے خلاف کيس دائر کيا تھا، جسے کيليفورنيا کی ايک عدالت کے جج گيری کلاؤسنر نے ناکافی شواہد کی بنياد پر مسترد کر ديا۔ خواتين کی قومی ٹيم کی ترجمان مولی ليونسن نے اس پيش رفت پر حيرت اور مايوسی کا اظہار کيا ہے۔ ترجمان نے اسے صنفی مساوات کے خلاف فيصلہ قرار ديا۔ امريکا اور باقی دنيا ميں بھی يہ کيس علامتی حيثيت کا حامل تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے