وینزویلا کے صدر کا تختہ الٹنے کی کوشش ناکام، 8 حملہ آور ہلاک

وینزویلا میں سمندر سے دراندازی کر کے صدر نکولس مادورو کو معزول کرنے کے لیے دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے والے 8 مبینہ حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا۔

وینزویلا کے وزیر داخلہ نیسٹر ریورول نے بتایاکہ کولمبیا میں تشکیل دیے گئے گروپ نے تیز رفتار کشتیوں کے ذریعے دارالحکومت کاراکاس سے تقریباً ایک گھنٹے کی مسافت پر واقع میکوٹو کے ساحل سمندر پر اترنے کی کوشش کی جسے فوج اور خصوصی پولیس یونٹوں کے ذریعہ ناکام بنا دیاگیا۔

نیسٹر ریورول نے بتایا کہ اس کارروائی کے دوران 8 حملہ آور مارے گئے جب کہ کئی کو گرفتار کر لیا گیا، حملہ آوروں کی باقیات کے لیے فضائی، سمندری اور زمینی سرچ آپریشن جاری ہے۔

دوسری جانب کولمبیا نے اس واقعہ سے لاتعلقی کااظہارکیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے