بدین میں مٹی کے طوفان سے تباہی، گلی محلے مٹی سے بھرگئے

بدین میں مٹی کے طوفان نے درجنوں کچے گھروں کی چھتیں اڑا کر رکھ دیں جب کہ طوفان سے شہری علاقوں میں بھی زندگی درہم برہم ہوکررہ گئی۔

ضلع بھر میں گزشتہ کئی روز سے پڑنے والی قیامت خیز گرمی کے بعد گزشتہ شام اچانک آنے والے مٹی کے طوفان نے معمولات درہم برہم کردیے۔

طوفان سے دیہی علاقوں میں درجنوں کچے مکانات کی چھتیں اڑ گئیں اور دیواریں گرگئیں جب کہ شہری علاقوں میں بھی دکانوں کے شیڈز اور سائن بورڈ اڑ گئے۔

تیز طوفانی ہواؤں کے ساتھ اڑنے والی مٹی کی شدت اتنی تھی کہ اس نے سورج کو ڈھانپ لیا اور ضلع بھر میں اندھیرا ہوگیا جب کہ گلی محلے اور بازار مٹی سے بھر گئے۔

مٹی کے طوفان کے بعد مختلف علاقوں میں پڑنے والی ہلکی بارش اور بوندا باندی نے شدید گرمی کا زور ٹوٹ دیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے