داڑھی انسانیت پر قربان کرتے ہیں

عالمگیر وبا کورونا کے خلاف جنگ لڑنے کے لیے طبی عملہ فرنٹ لائن پر ہے، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف دن رات ماسک اور حفاظتی لباس پہن کر اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

کورونا وائرس کے خلاف عالمی جنگ میں پاکستان اور امریکا سمیت دیگر ممالک میں ڈاکٹر اور طبی عملے کے کئی افراد اپنی جانوں سے ہاتھ بھی دھو چکے ہیں۔

حال ہی میں کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کی خاطر کینیڈا میں موجود دو سکھ ڈاکٹر بھائیوں نے اپنی داڑھی کی قربانی دے دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کرنے والے دونوں سکھ ڈاکٹر بھائیوں نے یہ فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ انہیں لمبی داڑھی کے سبب ماسک پہننے میں مشکلات کا سامنا تھا۔

ڈارھی کی قربانی دینے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک ایسا فیصلہ ہے جس نے ہمیں بہت دکھی کر دیا ہے، یہ وہ چیز تھی جو ہماری شناخت کا حصہ رہی، اب خود کو آئینے میں دیکھتے ہیں تو صدمہ ہوتا ہے۔

ڈاکٹر بھائیوں کا مزید کہنا تھا کہ یہ ہمارے لیے ایک انتہائی مشکل فیصلہ تھا لیکن اس وقت ہمیں یہ کرنے کی ضرورت تھی۔

خیال رہے کہ کینیڈا میں موجود ڈاکٹر سنجیت سنگھ سلوجا فزیشن ہیں اور ان کے بھائی ڈاکٹر رنجیت سنگھ نیورو سرجن ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے