صدر ٹرمپ کے ڈاکٹر فاؤچی سے لاک ڈاون پر اختلافات شدت اختیار کر گئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الرجی اینڈ انفیکشیس ڈیزیزز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر انتھونی فاؤچی کے درمیان لاک ڈاؤن کے حوالے سے اختلافات شدت اختیار کر گئے۔

وائٹ ہاوس کےمیڈیکل ایڈوائزر ڈاکٹرانتھنی فاوجی نے کانگریس کمیٹی میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن جلد کھولنے سے وائرس کے دوبارہ پھیلنے کا خطرہ ہو گا۔

ڈاکٹر فاؤچی کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن جلد ختم کرنے کے سنگین نتائج ہوں گے ، خطرہ ہےکہ آپ وبا پھیلائیں گے اور اسے کنٹرول نہیں کر پائیں گے، یہ آپ کو پھر سے معاشی بحالی کی کوششوں کی راہ پر ڈال دےگا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈاکٹر فاؤچی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسکولوں کو بند رکھنے کی ڈاکٹر فاؤچی کی تجویز سے اختلاف کرتا ہوں اور سمجھتا ہوں کہ ہمیں اسکول کھول دینے چاہییں۔

ٹرمپ کا مزید کہنا تھا اسکول کھولنے کے معاملے پر ڈاکٹر فاؤچی سے مکمل اختلاف ہے، ہمیں جتنی جلد ہو سکے اپنے ملک کو کھولنا ہے۔

خیال رہے کہ امریکا اس وقت کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں اب تک 14 لاکھ 30 ہزار سے زیادہ افراد متاثر اور 85 ہزار 200 کے قریب ہلاک ہو چکے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے