کورونا وائرس: دبئی میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹرز کیلئے گولڈن ویزے کا اعلان

دبئی میں کورونا وائرس کے دوران خدمات انجام دینے والے غیر م لکی ڈاکٹرز کے لیے گولڈن ویزے کا اعلان کیا گیا ہے۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کورونا وائرس کے دوران دبئی ہیلتھ اتھارٹی کے لیے کام کرنے والے ڈاکٹرز کی کاوشوں کو سراہا اور 212 ڈاکٹرز کے لیے 10 سال کے گولڈن ویزے کا اعلان کیا۔

شیخ محمد بن راشد نے امارات میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے اور کورونا کے مریضوں کو بہترین سہولیات مہیا کرنے پر طبی عملے، نرسنگ اسٹاف اور ایڈمنسٹریٹو عملے کی کاشوں کو بھی سراہا۔

شیخ محمد بن راشد نے کہا کہ اس بحران پر کامیابی سے پائیں گے، انہوں نے متحدہ عرب امارات میں ان حالات کا مقابلے کرنے کے لیے مختلف شعبہ ہائے زندگی کے درمیان یکجہتی پر بھی اظہار تشکر کیا۔

دبئی کے حکمران نے گزشتہ سال بھی ڈاکٹرز، سائنسدانوں اور سرمایہ کاروں کے لیے گولڈن ویزے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہےکہ متحدہ عرب امارات میں رہائش کے لیے مستقل ویزہ جاری نہیں کیا جاتا جس کی وجہ سے حکومت نے مختلف شعبوں میں کارکردگی دکھانے والے غیر ملکی شہریوں کی خدمات کے اعتراف میں گولڈن ویزے کی کیٹیگری متعارف کرائی تھی جو ایک طویل مدتی ویزہ ہوتا ہے جو 10 سال تک قابل استعمال ہے جب کہ اسے 10 سال مکمل ہونے پر مزید 10 سال کے لیے بھی توسیع دی جاسکتی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے