[pullquote]دنيا بھر ميں چائلڈ ليبر کی مخالفت کا دن[/pullquote]
آج چائلڈ ليبر کے خلاف عالمی دن منايا جا رہا ہے۔ اس موقع پر اقوام متحدہ نے خبردار کيا ہے کہ عالمی وبا کے نتيجے ميں بچوں سے مشقت کا عمل رکوانے ميں پچھلی دو دہائيوں سے حاصل کردہ نتائج نفی ہو سکتے ہيں۔ سن 2000 ميں کم عمری ميں مزدوری کرنے والے بچوں کی تعداد 246 ملين تھی جو کم ہو کر اب 152 ملين رہ گئی ہے۔ بچوں کے ليے اقوام متحدہ کے ذيلی ادارے يونيسف کے مطابق موجودہ وبا کے باعث لاکھوں بچوں کو مشقت اور مزدوری کی طرف دھيکلا جا سکتا ہے۔
[pullquote]سعودی سرزمين پر حملوں ميں ايرانی ساختہ ميزائل استعمال ہوئے، انٹونيو گوٹيرش[/pullquote]
اقوام متحدہ کے سيکرٹری جنرل انٹونيو گوٹيرش نے سلامتی کونسل کو بتايا ہے کہ گزشتہ برس متعدد سعودی تنصيبات پر حملوں ميں استعمال ہونے والے ميزائل ايرانی ساخت کے تھے۔ گوٹيرش نے جمعرات کو بتايا کہ گزشتہ برس نومبر اور رواں برس فروری کے درميان امريکا کی جانب سے تحويل ميں ليے گئے ہتھياروں اور عسکری ساز و سامان کا تعلق بھی ايران ہی سے ہے۔ سيکرٹری جنرل کے مطابق ايرانی ساخت کے ان ہتھياروں ميں سے کچھ ايران ہی ميں تيار کردہ تھے جبکہ بقيہ فروری سن 2016 اور اپريل سن 2018 کے درميان ايران کو فراہم کيے گئے۔ گوٹيرش کے مطابق ہتھياروں کی فراہمی ممکنہ طور پر پانچ سال قبل منظور کردہ سلامتی کونسل کی ايک قرارداد کی خلاف ورزی کے زمرے ميں آ سکتی ہے۔
[pullquote]’اسرائيلی منصوبے سے عرب دنيا اور اسرائيل کے درميان خليج بڑھے گی‘[/pullquote]
مغربی اردن کے علاقوں کو اسرائيلی سر زمين ميں ضم کرنے کے منصوبے سے عرب رياستوں کی اسرائيل کے ساتھ روابط کی ممکنہ بحالی منفی طور پر متاثر ہو گی۔ واشنگٹن کے ليے اماراتی سفير يوسف العطيبہ نے اس بارے ميں آج ايک اسرائيلی اخبار ميں لکھا۔ انہوں نے اپنی تحرير ميں لکھا ہے کہ اسرائيل اور متحدہ عرب امارات کے درميان سلامتی، کاروبار، ٹيکنالوجی اور موسمياتی تبديليوں سے نمٹنے جيسے کئی شعبوں ميں تعاون ممکن ہے ليکن اگر اسرائيل نے ’فلسطينی سر زمين پر قبضے کے غير قانونی عمل‘ کو آگے بڑھايا، تو ايسا نہ ہو سکے گا۔ امريکی صدر کے مشرقی وسطٰی کے ليے منصوبے کے تحت اسرائيلی وزير اعظم مغربی کنارے اور وادی اردن کے مزيد حصوں کو ضم کرنے سے متعلق منصوبے کی تفصيلات کا اعلان آئندہ ماہ کرنے والے ہيں۔
[pullquote]کابل کی مسجد ميں بم دھماکہ، متعدد افراد ہلاک[/pullquote]
افغان دارالحکومت کابل کی ايک مسجد ميں آج ہونے والے ایک بم دھماکے ميں کم از کم چار افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آريان نے بتايا کہ بم مسجد کے اندر نصب کيا گيا تھا۔ اس حملے ميں آٹھ افراد زخمی بھی ہوئے۔ پوليس نے فوری طور پر مزید تفصيلات جاری نہيں کيں۔ علاقے کا محاصرہ کر ليا گيا ہے اور ريسکيو کی کارروائياں جاری ہيں۔ ابھی تک کسی بھی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہيں کی ہے۔ يہ دھماکہ شہر کے مغرب ميں واقع ايک مسجد ميں ہوا۔
[pullquote]کورونا وائرس: بھارت چوتھا سب سے زيادہ متاثرہ ملک[/pullquote]
بھارت نئے کورونا وائرس کی عالمی وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ چوتھا ملک بن گيا ہے۔ پچھلے چوبيس گھنٹوں ميں تقريباً گيارہ ہزار افراد ميں کووڈ انيس کی تشخيص کے بعد ملکی سطح پر اب متاثرين کی مجموعی تعداد 297,535 ہو گئی ہے۔ بھارت ميں اب تک لگ بھگ ساڑھے آٹھ ہزار افراد اس وبائی مرض سے جان کی بازی ہار چکے ہيں۔ دريں اثناء دنيا بھر ميں نئے کورونا وائرس کے متاثرين کی تعداد 7.53 ملين سے متجاوز ہے جب کہ 420,808 افراد ہلاک بھی ہو چکے ہيں۔ امريکا، برازيل اور روس سب سے زيادہ متاثرہ ممالک ہيں۔
[pullquote]وبا کے باعث دنيا بھر ميں غربت ميں اضافے کا امکان، اسٹڈی[/pullquote]
نئے کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث دنيا بھر ميں غربت کی لکير سے نيچے موجود افراد کی تعداد ايک بلين سے تجاوز کر سکتی ہے۔ کنگز کالج لندن اور آسٹريلين نيشنل يونيورسٹی کے ايک تازہ مطالعے کے مطابق يہ وبا دنيا کے غريب ترين طبقے کی آمدنی ميں يوميہ بنيادوں پر پانچ سو ملين ڈالر کی کٹوتی کا سبب بن رہی ہے۔ اسٹڈی ميں يہ انکشاف بھی کيا گيا ہے کہ وبا کے اقتصادی نقصانات سے سب سے زيادہ جنوبی ايشيائی ممالک متاثر ہوں گے جن میں بنگلہ ديش، بھارت، انڈونيشيا اور پاکستان شامل ہیں۔ روزانہ کی بنيادوں پر 1.90 ڈالر يا اس سے کم کمانے والوں کو غربت کی لکير سے نيچے قرار ديا جاتا ہے، جن کی موجودہ تعداد سات سو ملين ہے اور پيشنگوئی کی گئی ہے کہ وبا کے باعث يہ تعداد بڑھ کر 1.1 بلين تک پہنچ سکتی ہے۔
[pullquote]بھارت کا امريکی پينل کو ويزے دينے سے انکار[/pullquote]
مذہبی آزادی کی صورت حال کا جائزہ لينے والے امريکی حکومت کے ايک پينل کو بھارت نے ويزا دينے سے انکار کر ديا ہے۔ بھارتی وزير خارجہ نے اس کی تصديق کر دی ہے۔ ’يو ايس کميشن آن انٹرنيشنل ریليجس فريڈم‘ (USCIRF) نے ويزوں کے ليے درخواست اپريل ميں جمع کرائی تھی۔ يہ پينل مسلمانوں کے خلاف حملوں کے تناظر ميں بھارت کو ’انتہائی کشيدہ صورت حال‘ والے ملکوں کی فہرست ميں شامل کرنے کا کہتا آيا ہے۔ بھارتی وزير خارجہ نے ويزے مسترد کرنے کی اطلاع ديتے ہوئے ايسے تاثرات کو قطعی طور پر غلط قرار ديا۔
[pullquote]امريکی دستوں کی تفتيش کرنے والوں پر پابندياں، ٹرمپ کا حکم نامہ[/pullquote]
مذہبی آزادی کی صورت حال کا جائزہ لينے والے امريکی حکومت کے ايک پينل کو بھارت نے ويزا دينے سے انکار کر ديا ہے۔ بھارتی وزير خارجہ نے اس کی تصديق کر دی ہے۔ ’يو ايس کميشن آن انٹرنيشنل ریليجس فريڈم‘ (USCIRF) نے ويزوں کے ليے درخواست اپريل ميں جمع کرائی تھی۔ يہ پينل مسلمانوں کے خلاف حملوں کے تناظر ميں بھارت کو ’انتہائی کشيدہ صورت حال‘ والے ملکوں کی فہرست ميں شامل کرنے کا کہتا آيا ہے۔ بھارتی وزير خارجہ نے ويزے مسترد کرنے کی اطلاع ديتے ہوئے ايسے تاثرات کو قطعی طور پر غلط قرار ديا۔
[pullquote]ٹوئٹر نے ہزاروں اکاؤنٹس بند کر ديے[/pullquote]
مائکرو بلاگنگ پليٹ فارم ٹوئٹر نے مبينہ طور پر پراپيگنڈا کے ليے استعمال ہونے والے ہزاروں اکاؤنٹس معطل کر ديے ہيں۔ مجموعی طور پر 32,242 اکاؤنٹس معطل کيے گئے۔ ٹوئٹر نے جمعرات کی شب اس بارے ميں اطلاع ديتے ہوئے بتايا کہ اکثريتی طور پر چين، روس اور ترکی سے تعلق رکھنے والے اکاؤنٹس کو پليٹ فارم کے قوانين کی خلاف ورزی کے باعث معطل کيا گيا۔ ان ميں سے اکثريتی ساڑھے تيئس ہزار اکاؤنٹس کا تعلق چين سے ہے، جو ٹوئٹر کے مطابق ہانگ کانگ ميں جمہوريت نواز مظاہروں اور کورونا وائرس کے حوالے سے مخصوص موقف پھيلا رہے تھے۔
[pullquote]عراق سے امريکی افواج کا جزوی انخلاء قريب[/pullquote]
امريکا نے عراق ميں تعينات اپنے دستوں کے جزوی انخلاء کا عنديہ ديا ہے۔ جنوری ميں ايک ايرانی جنرل کی عراقی سرزمين پر ہلاکت کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات بگڑ گئے تھے تاہم امريکا کے حمايتی وزير اعظم مصطفیٰ خادمی کی تقرری کے بعد اب حالات بہتری کی جانب گامزن ہيں۔ امريکا نے تباہ حال عراقی معيشت کی معاونت کا بھی کہا ہے۔ پانچ ہزار سے زائد امريکی فوجيوں کے انخلاء پر بات چيت عنقريب متوقع ہے۔ فی الحال انخلاء کا کوئی وقت طے نہيں ہوا۔
[pullquote]شمالی کوريا کا جوہری و عسکری صلاحيت بڑھانے کا عنديہ[/pullquote]
شمالی کوريا نے اپنی جوہری و عسکری صلاحيت بڑھانے کا عنديہ ديا ہے۔ آج شمالی کوريائی رہنما کم جونگ ان اور امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تاريخی اولين سمٹ کو دو برس مکمل ہو گئے ہيں۔ اس موقع پر پيونگ يانگ کے وزير خارجہ نے کہا کہ اگر امريکا نے دباؤ اور پابنديوں کا سلسلہ برقرار رکھا، تو کِم اور ٹرمپ کے درميان تعلقات کی کوئی گنجائش نہيں۔ دونوں رہنما اب تک تين ملاقاتيں کر چکے ہيں مگر امن مذاکرات کا سلسلہ ايک عرصے سے معطل ہے۔