نوازشریف کو اچھی بیٹنگ نہیں آتی تھی مگر کھیلنے کا بہت شوق تھا

اسلام آباد……. تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کو اچھی بیٹنگ نہیں آتی تھی مگر کھیلنے کا بہت شوق تھا ، ہمیشہ امپائر کو اپنے ساتھ لایا کرتے تھے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اسلام آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کو کرکٹ کی زبان میں ہدف تنقیدبنایا ۔ وہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو بھی نہ بھولے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ نوازشریف لودھراں میں اڑھائی ارب روپے کا پیکج دے کر آئے ہیں ، انہیں عوام سے دور کیا جارہا ہے، اب جلسہ کرنے کے بعد ان کے خلاف ایک اور پرچہ درج ہوگا۔

عمران خان نے طارق فضل چوہدری کانام لیے بغیر کہا کہ ایک شخص کو اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے وزیر بنایاگیا ہے، نوجوان وعدہ کریں کوئی ظلم اورناانصافی قبول نہیں کریں گے،پاکستانی قوم دھرنے کے بعد باشعور ہوچکی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے