امریکا نے روس کے متعدد شہریوں اور کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دیں

امریکا نے روس کے تین شہریوں اور پانچ کمپنیوں پر اقتصادی پابندیاں عائد کر دیں۔

امریکا کی جانب سے جن افراد اور کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں ان کا تعلق اس روسی شہری سے ہے جو امریکا کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کرنے میں ملوث قرار دیا گیا تھا۔

امریکی حکومت نے ایگور لورینکوف، آندرے مینڈیل اور میخائل پوٹیپکن پر امریکی انتخابات میں مداخلت کاالزام لگاتے ہوئے پابندیاں عائد کی ہیں۔

امریکی محکمہ خزانہ نے روسی تاجر یویگینے پریگوزین پر پچھلے برس الزام لگایا تھا کہ وہ 2016 میں امریکا کے صدارتی انتخابات میں مداخلت میں ملوث تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے