آرمی پبلک اسکول پر حملے میں ملوث 4 دہشت گردوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

گزشتہ برس آرمی پبلک اسکول پر حملے میں ملوث 4 دہشت گردوں کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا ہے۔
اے پی ایس پر حملے میں ملوث 4 دہشت گردوں کو کوہاٹ کی جیل تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ہے۔ جن دہشت گردوں کو پھانسی دی گئی ہے ان میں مولوی عبدالسلام، حضرت علی، مجیب الرحمان عرف علی اور سبیل عرف یحیٰ شامل ہیں۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے اور کوہاٹ جیل کی طرف جانے والے تمام راستے بند کر دیئے گئے تھے۔

واضح رہے کہ اے پی ایس پر حملے میں ملوث چاروں دہشت گردوں کو ملٹری کورٹ نے سزائے موت سنائی تھی اور پھر وزیراعظم نواز شریف کی اپیل پر صدر ممنوں حسین نے ان کی رحم کی اپیلیں مسترد کردیں تھیں جب کہ 2 روز قبل آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی ان دہشت گردوں کے بلیک وارنٹ جاری کر دیئے تھے۔ گزشتہ برس دسمبر میں پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردوں کے حملے میں 132 طالبعلموں سمیت 148 افراد شہید ہو گئے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے