اسلام آباد سے لاپتا ہونے والے ایس ای سی پی آفیسر ساجد گوندل بازیاب

اسلام آباد سے چند دن قبل لاپتا ہونے والے سیکیورٹی اینڈ ایکسچیج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی) کے آفیسر ساجد گوندل بازیاب ہو گئے.

ساجد گوندل کی بازیابی کی خبر ڈان نیوز کی اینکر مہر بخاری نے اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعے دی.

اس کے کچھ دیر بعد ساجد گوندل نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر لکھا کہ ”میں‌واپس آ چکا ہوں اور محفوظ ہوں. ان تمام دوستوں کو شکریہ جو میرے بارے میں فکر مند تھے”

ساجد گوندل سابق صحافی ہیں اور سیکیورٹی اینڈ ایکسچیج کمیشن آف پاکستان میں جوائنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز ہیں. انہیں‌ چند دن قبل نامعلوم افراد نے اسلام آباد سے اغوا کر کے لاپتا کر دیا تھا اور ان کی سرکاری گاڑی چک شہزاد کے قریب واقع زرعی تحقیقاتی کمیشن کے دفتر کے قریب چھوڑ دی تھی.

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سات ستمبر کو آئی پولیس اور دیگر اعلیٰ حکام کی اس کیس کے حوالے سے سخت سرزنش کی تھی اور کہا تھا کہ یہ معاملہ وزیراعظم کے نوٹس میں‌لایا جائے . عدالت نے اس کی کیس کی اگلی سماعت 17 ستمبر مقرر کی تھی .

دوسری جانب آج 8 ستمبر کو وفاقی حکومت نے ساجد گوندل کے اغواء کے معاملے پر ایک تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی بھی تشکیل دی تھی جس میں وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر، وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری اور سیکرٹری داخلہ شامل تھے۔

آج ہی دن (8 ستمبر) کو ساجد گوندل کے خاندان کے افراد نے وزیراعظم ہاوس اسلام آباد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا تھا

ساجد گوندل گوندل ایک ایسے وقت میں اغواء اور لاپتا کیے گئے جب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات اورسی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کی اہلیہ ، بیٹوں اور بھائیوں کے کاروباوں سے متعلق ایک خبر سیاسی و عوامی حلقوں میں زیر بحث تھی.

بہت سے لوگ ساجد گوندل کی پراسرار گمشدگی کو عاصم باجوہ کے خاندان کے کاروباری اثاثوں سے متعلق صحافی احمد نورانی کی خبر سے جوڑ رہے تھے لیکن احمد نورانی نے اپنے ایک ٹویٹ میں اس بات تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں اپنی خبر کے لیے معلومات ساجد گوندل نے نہیں‌فراہم کیں.

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے