غلط باتیں کرنے والوں نے اپنی اوقات دکھا دی: ریہام خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابق اہلیہ ریہام خان کہتی ہیں کہ پٹھان ہوں،جان دینا بھی آتاہےاور لڑنا بھی،غلط باتیں کرنے والوں نےاپنی اوقات دکھادی، پیسےلینے کا الزام لگانےوالے ثابت بھی کریں ،سیاست سے پہلے معاشرے کا گندصاف کرناضروری ہے ۔

ریحام خان لاہور ایئرپورٹ پہنچیں توپہلےکی طرح ہشاش بشاش نظر آئیں،میڈیا سے گفتگو میں عمران خان سےمتعلق کئی سوالات ہوئے ،مگر ریہام خان نےنہ عمران خان کانام لیا،نہ ہی ان کےحوالے سے زباں پر کوئی بات لائیں۔

ریحام خان کہتی ہیں،واپس پاکستان آنے پر خوش ہیں،پاکستانی میڈیا میں صرف 4 لوگ ہیں جنہوں نےان کے خلاف باتیں کیں ، وہ ان کےنام نہیں لیناچاہتیں،وہ پٹھان ہیں جان دینابھی جانتی ہیں اور لڑنا بھی،سیاست سے پہلےمعاشرے کا گندصاف کرنا ضروری ہے،لوگ گالی گلوچ کریں تو خاموش نہیں رہنا چاہیئے،پاکستان اس لئے آئی ہیں کہ موت آئے تو ماں کی گود میں آئے،وہ چند دنوں میں اپنی پیشہ ورانہ زندگی شروع کر دیں گی۔

ریہام خان نےکہا، ان پر الزام لگانے والےکسی وقت قومی مفادات کوبھی نقصان پہنچا سکتے ہیں،انہوں نےپی ٹی آئی کےکسی رہنما سے فلیٹ نہیں لیا، فیصل واوڈا اور ان کی بیگم نے ہمیشہ عزت دی اورسپورٹ کی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے