دنیا کی طویل ترین ٹانگوں والی لڑکی

آسٹن، ٹیکساس: دنیا کی سب سے طویل ٹانگوں والی لڑکی نے ایسی ہی جسمانی کیفیت میں مبتلا لوگوں سے کہا ہے کہ وہ افسردہ نہ ہوں ، اپنی طبعی کیفیت کو قبول کریں اور خوش رہنے کی کوشش کریں۔

17 سالہ میسی کیورن کا تعلق ٹیکساس ہے اور پوری دنیا میں وہ لمبی ترین ٹانگوں والی خاتون ہیں۔ اسکول اور کالج میں ان کی اس کیفیت کا مذاق اڑایا جاتا رہا لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور حوصلے سے اپنا کام کرتی رہیں۔

میسی کی سیدھی ٹانگ کی لمبائی 134.3 سینٹی میٹر اور بائیں ٹانگ کی لمبائی 135.3 سینٹی میٹر ہے۔ ان کا مجموعی قد 6 فٹ 10 انچ ہے۔ اب یہ حال ہے کہ ان کے لیے پتلون اور لیگنگ آرڈر دے کر تیار کروائے جاتے ہیں۔

اب سے دوسال قبل ان پر انکشاف ہوا کہ ان کے ٹانگوں کی لمبائی ایک ریکارڈ توڑنے کے قریب ہیں جن کی طوالت مسلسل بڑھ بھی رہی ہے۔ اگرچہ وہ دنیا کی طویل قامت خاتون تو نہیں لیکن دنیا کی طویل ترین ٹانگوں والی خاتون ضرور بن گئی ہیں۔

انہوں نے لوگوں کو کہا کہ اگر آپ پیدائشی طور پر کسی غیرمعمولی صورت کی شکار ہیں تو اسے قبول کیجئے اور زندگی کو معمول کے مطابق گزارنے کی کوشش کریں، میسی کو کار میں بیٹھنے اور دیگر جگہوں پر اپنی لمبی ٹانگوں سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اسی کیفیت نے انہیں والی بال کا بہترین کھلاڑی ضرور بنادیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے