مریم ذاتی سیکیورٹی اور گاڑیاں بھجوانے پر شہباز شریف اور حمزہ کی مشکور

مریم نواز نے ذاتی سیکیورٹی اور گاڑیاں بھجوانے پر شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے میرے لیے اپنی ذاتی سیکیورٹی اور گاڑیاں بھجوائی ہیں۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو جیل میں بھی میری فکر ہے، آپ جلد دوبارہ ہمارے ساتھ ہوں گے انشاءاللہ۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن آج گوجرانوالا کے جناح اسٹیڈیم میں پاور شور کررہی ہے اور جلسے سے مریم نواز، بلاول، فضل الرحمان و دیگر رہنماخطاب کریں گے۔

مریم نواز رائے ونڈ سے قافلے کی صورت میں جلسہ گاہ پہنچ رہی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے