باراک اوباما اور مشعل کی پہلی ملاقات پرفلم آئندہ سال ریلیز ہوگی

امریکی صدر باراک اوباما اور ان کی اہلیہ مشعل اوباماکے درمیان پہلی ملاقات پر بنائی جانے والی رومانوی فلم آئندہ سال سنڈینس فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی ۔
’’ساؤتھ سائیڈ ود یو‘‘کے نام سے بنائی جانیوالی نامی اس فلم میں 1989 کے موسم گرما کی وہ دوپہر دکھائی گئی ہے جب شکاگو میں مستقبل کے امریکی صدر نے اپنی مستقبل کی خاتون اول اس وقت کی مشیل رابنسن کو شادی کی پیش کش کی تھی۔دیگر فلموں میں ’سوئس آرمی مین‘ بھی شامل ہے جس میں ’ڈینیئل ریڈکلف نے ایک فوجی کا کردار ادا کیا ہے۔
سنڈینس فلم فیسٹیول آئندہ سال 21 سے 31 جنوری تک امریکی ریاست یوٹا میں منعقد کیا جائے گا۔اس سالانہ فلمی میلے کا آغاز اداکار رابرٹ ریڈفورڈ نے انفرادی طور پر فلمیں بنانے کو بڑھانے کے لیے کیا تھا۔اس سال کے فیسٹیول میں امریکی اداکار نیٹ پارکر اور کلیا ڈیووال اپنی ہدایت کاری میں بنانے والی پہلی فلمیں بلترتیب ’دی برتھ آف س نیشن‘ اور ’دی انٹروینشن‘ پیش کریں گے۔
ریڈفورڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’مختلف پس منظر، جگہوں اور تناظر سے تعلق رکھنے والے یہ خود مختار فنکار اپنی کہانیوں اور سوچ کی طاقت سے یکجا ہوئے ہیں۔’ان کی فلمیں جلد عالمی اسٹیج پر دکھائی جائیں گی جنھوں نے اپنے سفر کا آغاز ہماری ثقافت کے ذریعے کیا۔خود مختارفلموں کا آغاز یہاں جنوری میں اس پہاڑی سے ہوگا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے