تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم مارچ کے شرکاء فیض آباد انٹرچینج کے مقام پر پہنچ گئے۔ علامہ خادم حسین رضوی مارچ کی قیادت کررہے ہیں،ہزاروں افراد شدید بارش کے باوجود مارچ میں شریک ہیں . تحریک لبیک کے قائدین کے مطابق مارچ کے شرکاء فرانسیسی سفیر کی ملک بدری تک فیض آباد میں دھرنا دیں گے۔
تحریک لیبک کارکنان کی بڑی تعداد موجودمیڑو ٹریک پر چڑھ گئی . مارچ کے مظاہرین کی بڑی تعداد فیض آباد پہنچ گئی . مارچ سے تحریک لیبک کے منتظمین خطاب کر رہے ہیں . فیض آباد فلائے اور سے کنٹینر کو ہٹا دیا گیا .
پولیس کہ جانب سے کنٹینرز نا ہٹائے گئے تو ہم خود ہٹا لیں گے۔ ہمارا مارچ پر امن ہے راولپنڈی پولیس کی جانب سے ہمارے کارکنوں پر شیلنگ کی گئی ۔مارچ منتظمین نے الزام عائد کیا کہ راولپنڈی پولیس نے ہمارے کارکنوں کو اشتعال دلانے کی کوشش کی .
دوسری جانب آج وزیرستان میں پشتون تحفظ موومنٹ نے بھی اپنا بڑا جلسہ کیا جس میں ہزاروں افراد شریک تھے .