’اردو زبان نافذ کرو‘تحریک نفاذ قومی زبان اردوکی ریگل چوک میں ریلی

تحریک نفاذ قومی زبان اردونے نفاذ اردو کیلئے ریگل چوک لا ہور میں ریلی نکالی ہے۔ ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں طلبا اور اساتذہ نے شرکت کی۔ پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے بھی ریلی میں خصوصی طورپر شرکت کی۔

ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر نفاذ اردو کے نعرے درج تھے۔ اس موقع پر چیئرمین تحریک نفاذ قومی زبان اردو ڈاکٹر شریف نظامی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا کے ممالک اپنی قومی زبان کی وجہ سے ترقی کی منازل طے کررہے ہیں جبکہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم ملک بننے کے اتنے سالوں بعد بھی اپنی ہی قومی زبان کے نفاذ کیلئے تحریکیں چلارہے ہیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے