اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی بحریہ ٹاؤن میں نائٹ پارٹی میں جھگڑے کے دوران تین خواتین مبینہ طور پر فلیٹ کی بالکونی سے گرا دیا گیا جن میں سے ایک خاتون ہلاک ہو گئی۔
بحریہ ٹاؤن فیز فور کے سوک سینٹر میں واقع رہائشی فلیٹ پر پارٹی کے دوران مبینہ تصادم ہوا، جھگڑے کے دوران تین خواتین کو فلیٹ کی بالکونی سے نیچے گرا دیا گیا، جن میں سے ایک کی موقع پر ہلاکت اور دو زخمی ہو گئیں۔
پارٹی کے دوران تصادم اور خواتین کو نیچے گرتا دیکھ کر قریب کھڑے سیکورٹی گارڈ نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان زخمی ہو گیا، گر کر زخمی ہونے والی دو خواتین اور سیکورٹی گارڈ کی فائرنگ سے زخمی نوجوان کو پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے موقع پر مرنے والی خاتون کی لاش اور چار افراد کو حراست میں لے لیا ہے جب کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔