جب کوروناکی وجہ سے سیاسی اجتماعات ہو رہے ہیں تو مذہبی اجتماعات پر پابندی کیوں ؟پیر نظام الدین جامی گولڑہ شریف

دربار عالیہ گولڑہ شریف میں سالانہ تاجدارختم نبوت کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ پیر نظام الدین جامی نے لندن سے کانفرنس سے ویڈیو لنک کے زریعے خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کورونا کی وجہ سے کانفرنس نہ کرنے کا مشورہ دیا گی تاہم انہوں نے کہا کہ جب بڑے بڑے سیاسی اجتماعات ہو رہے ہیں تو ہم نے کسی کامشورہ نہ ماننے کا فیصلہ کیا اور کانفرنس کا انعقاد کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ ختم نبوت کے عقیدے پر کوئی سودے بازی نہیں کی جائے گی ۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت ایمان کی بنیاد ہے اور حکومت اس عقیدے کی پہرے دار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ہمیشہ اس حوالے سے آواز بلند کی ہے۔زلفی بخاری نے کہا کہ ختم نبوت کے قانون پر کوئی دوسری بات نہیں ،رسول اکرم آخری نبی ہیں اور یہ قرآن سے ثابت ہے۔

انہوں نے کہا کہ نبوت اور رسالت دوبارہ نہیں آئے گے۔زلفی بخاری نے کہا کہ اس موضوع پر اسلام دشمن حملے کرتے ہیں ۔ انہوں نے ایک مسلک کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ نبی کو اپنے جیسا سمجھنے والے بھی نبی کی شان گھٹانے کی کوشش کرتے ہیں ۔حکومت اس طرح کی کوئی بات برداشت نہیں کرے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ عظمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر سب سے زیادہ آواز وزیر اعظم کی بلند ہوتی ہےاور ہم اس مقصد کے پہرے دار ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے