پنجاب کے صوبائی وزیر رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان کو نئی ریحام خان ڈھونڈنے کا مشورہ دے دیا ۔
فیصل آباد میں ایک تقریب میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کی سیاست اب ختم ہو چکی ہے اس لیے عمران خان کو چاہیے کہ وہ اپنے لیے نئی ریحام خان تلاش کرلیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نئی ریحام خان تلاش کر کے اپنا گھر بسائیں اور دو سال آرام کریں ۔ا
س دوران ایک سوال پر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ میرے پاس اتنا وقت نہیں ہے کہ عمران خان کے ساتھ مل کر نئی ریحام خان تلاش کروں اس لیے یہ کام عمران خان کو اکیلے ہی کرنا پڑے گا