صدر مملکت کا پاکستان کو مضبوط بنانے کیلیے قائد کے نظریات پر عمل پیرا ہونے کا عہد

صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو مضبوط اور خوشحال ملک بنانے کے لیے قائداعظم محمد علی جناح کے نظریات پر عمل پیرا ہونے کا عہد کرتے ہیں۔

بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ پر اپنے پیغام میں کہا کہ قائداعظم کو برصغیر کے مسلمانوں کے لیے الگ وطن کے قیام میں کردار پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کو ایک مضبوط اور خوشحال ملک بنانے کے لیے ان کے نظریات پر عمل پیرا ہونے کاعہد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے دو قومی نظریہ پیش کیا، قائدِ اعظم ناصرف اقلیتوں کے حقوق کے حامی تھے بلکہ انہوں نے اقلیتوں کے حقوق کی حفاظت کی ضمانت بھی دی۔

اس موقع پر صدر مملکت نے پاکستان میں کورونا کی دوسری لہر کے حوالے سے بھی بات کی۔

صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ کورونا کی دوسری وبا پر قابو پانے کے لیے ہمیں دوبارہ نظم و ضبط کی ضرورت ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے