فضل الرحمان اور مریم کیساتھ بات کیوں نہیں ہو سکتی، شبلی فراز نے وجہ بھی بتا دی

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے ساتھ بات نہ کرنے کی وجوہات بتا دیں۔

سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ ہی اصل فورم ہے جہاں عوامی مسائل پر بات ہوتی ہے، مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز پارلیمنٹ میں نہیں ہیں اس لیے حکومت ان سے بات نہیں کر سکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ذمہ دار لوگوں کے ساتھ مذاکرات کریں گے جو پارلیمنٹ میں بیٹھے ہوئے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا یہ بھی کہنا تھا اگر آپ (اپوزیشن) حکومت کو گرانا چاہتی تو آگے بھی تو بتائیں کہ کیا ہو گا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ مریم نواز بھگوڑا کا لفظ پرویز مشرف کے لیے استعمال کرتی ہیں تو اپنے والد کو کیوں نہیں کہتیں۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ مریم نواز کہتی ہیں کہ ہم استعفیٰ لینے آرہے ہیں تو ہمیں تاریخ یا سال بھی بتا دیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے