خیبر پختونخوا کے شہر چارسدہ میں غیرت کے نام پر لڑکی اور نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ چارسدہ کے تھانہ پڑانگ کی حدود میاں کلی میں پیش آیا جہاں لڑکی کےچاچا کو شک تھا کہ اس کی بھتیجی کے گاؤں کے ایک نوجوان کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ شک میں مبتلا چاچا نے فائرنگ کرکے پہلے اپنی بھتیجی اور پھر نوجوان کو قتل کردیا۔
پولیس کاکہنا ہےکہ واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا، واقعے کی 2 ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات اور ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔