پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے گڑھی خدا بخش میں سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی قبر پر حاضری دی۔
اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین و بینظیر بھٹو کے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری اور بیٹی آصفہ بھٹو زرداری بھی مریم نواز کے ہمراہ تھیں۔
مریم نے بینظیر بھٹو کی قبر پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی۔
لیگی نائب صدر نے بانی پیپلزپارٹی و سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو اوربیگم نصرت بھٹو کے مزاروں پربھی پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔
مریم نواز نے مزار کے مختلف حصے اور شہداء کی تصاویر دیکھیں۔
چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نوڈیرو میں بھٹو ہاؤس سے خود گاڑی ڈرائیو کرکے گڑھی خدا بخش آئے اور ان کے ہمراہ مریم نواز بھی تھیں۔
مریم نواز آج شام کی فلائٹ سے سکھر سے وہ اسلام آباد روانہ ہوں گی۔