کراچی: کشمیرکالونی میں گھر میں آگ لگنے سے 3 بہن بھائی جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق آگ 2 منزلہ عمارت میں لگی اور متاثرہ فیملی گراؤنڈ فلور پر رہائش پذیر تھی۔
پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے میں جاں بحق ہونے والے بہن بھائی کی عمریں 6، 5 اور ایک سال تھی۔
پولیس کے مطابق آتشزدگی کے واقعے میں گھر کا سربراہ، بیوی اور بچی بھی زخمی ہوئے جب کہ آگ لگنے کی وجوہات تاحال سامنے نہ آسکیں۔