عمران خان کی فوج کے خلاف16 ویڈیوز ہیں، ان پر کاروائی کیوں نہیں ہوتی : مفتی کفایت اللہ

جمعیت علماء اسلام کے سابق ایم پی اے مفتی کفایت اللہ نے وفاقی کابینہ کی جناب سے آرٹیکل 6 کا مقدمہ درج کرنے کے فیصلہ پر رد عمل دیتے ہوئے بتایا کہ میں بطور ادارہ پاک فوج کااحترام کرتا ہوں ۔

مفتی کفایت اللہ مانسہرہ کے میڈیا نمائندؤں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری رائے میں پاکستان کی ضرورت بےرحم احتساب ہے، احتساب کے عمل میں یہ نہ دیکھا جائے کہ کوئی طاقتور ہے توچورنہیں اور کمزور ہے توچور ہے، چور سیاسی ہے یاغیر سیاسی،اسکا بے رحم احتساب کیاجائے ،اوپر سے نیچے تک بڑے چوروں سے احتساب کیا جائے، ہم مکمل تعاون کریں گے ۔

مفتی کفایت اللہ کا کہنا تھا کہ آپ بعض کوپکڑو گے اور بعض کو چھوڑو گے، یہ نہیں چلے گا، ہم نے کونسا گناہ کر لیا ،ہم نے کہا کہ ہم مولانا فضل الرحمٰن کی گرفتاری یقینی بناتے ہیں مگر آپ عاصم سلیم باجواہ کو بھی ایک سوالنامہ بھیج دو۔ تاکہ ہمیں معلوم ہوجائے کے یہ احتساب غیر جانبردار ہے۔

مفتی کفایت اللہ نے کہا کہ سیاسی انتقام سے ہم ڈرتے نہیں، حکومت جو بھی کاروئی کریں ہم تیار ہیں، اگر انھوں نے کاروئی کی توعدالت عالیہ میں سب بتادوں گا ،کس نے کتنی چوری کی اور کیسے بچ گیا ، مفتی کفایت اللہ نے کہا کہ پھر عمران خان کی فوج کے خلاف ملک اور بیرون ملک کی 16 ویڈیوز میرے پاس ہیں، پھر ان پر بھی کاروائی ہونی چاہیے ،اسے تو ایسی باتیں کرنے پر وزیر اعظم بنا دیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے