ماضی کے کرکٹرز کی ماسٹرز چمپیئز لیگ

متحدہ عرب امارات میں ہونے والی ماسٹرز چمپیئنز لیگ (ایم ایل سی) کی نیلامی میں جنوبی افریقہ کے سابق عظیم آل راؤنڈر جیک کیلس سب سے مہنگے جبکہ آسٹریلیا کے سابق وکٹ کیپر بلے باز ایڈم گلکرسٹ دوسرے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے، پاکستان کے عبدالرزاق، اظہر محمود، محمد یوسف اور ثقلین مشتاق بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

آسٹریلیا کے سابق کرکٹر ڈین جونز کی سرپرستی میں ماضی کے عظیم کرکٹرز پر مشتمل ماسٹرزچمپیئنز لیگ کا انعقاد اگلے ماہ جنوری 2016 میں متحدہ عرب امارات میں ہوگا جہاں 6 ٹیمیں آپس میں مدمقابل ہوں گی، لیگ کے زیادہ تر میچ ابوظہبی میں ہوں گے جبکہ شارجہ اور دبئی میں بھی کچھ میچ منعقد ہوں گے۔

ڈین جونز کی کمپنی میجر ایونٹس گروپ نے امارات کرکٹ بورڈ سے لیگ کے انعقاد کی دس سال کی اجازت حاصل کی ہے۔

دبئی میں ایم ایل سی کی نیلامی کے عمل گزشتہ روز مکمل کیا گیا، جنوبی افریقہ کے سابق مایہ ناز آل راؤنڈر جیک کیلس مہنگے ترین 1لاکھ 75 ہزار ڈالر میں فروخت ہوئے، انھوں نے لبرا لیجنڈز سے معاہدے پر دستخط کئے۔

آسٹریلیا کے سابق وکٹ کیپر بلے باز ایڈم گلکرسٹ نے 1 لاکھ 70 ہزار ڈالر میں سیگیٹیرئس سولجرز سے معاہدہ کرلیا اور دوسرے مہینگے ترین کھلاڑی قرار پائے۔

جیک کیلس اور گلکرسٹ سمیت6سابق کھلاڑی متھیا مرلی دھرن، برائن لارا، بریٹ لی، پال کولنگ ووڈ لیگ کے آئیکون کھلاڑی ہیں جن کی کم سے کم فیس 1 لاکھ ڈالر مقرر کی گئی تھی.

لیگ میں پا کستان کے سابق کھلاڑیوں محمد یوسف، عبدالرزاق، رانا نوید الحسن، اظہر محمود، مشتاق احمد اور توفیق عمر، حسن رضااور ہمایوں فرحت اور دیگر بھی شامل ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے