سیاسی جماعتوں کو اسٹیبلشمنٹ کے خلاف محاذ آرائی کا حصہ نہیں بننا چاہیے : مولانا شیرانی

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے ناراض رہنما مولانا محمد خان شیرانی کہتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمان خود سے فیصلے کرتے ہیں ،سیاسی جماعتوں کوآپس کی محاذ آرائی سے بچنا چاہیے۔

جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا محمد خان شیرانی کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کو اسٹیبلشمنٹ کے خلاف محاذ آرائی کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔

جامعہ مدنیہ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا محمد خان شیرانی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا راستہ ان کی نظر میں ٹھیک ہوگا ان کی مرضی ہے جہاں مرضی مارچ کریں ان کا ہر ایک کا اپنا اپنا ہدف ہے ہمارا مؤقف ہے کہ جو دستور میں نام ہے اس کی رجسٹریشن ہونی چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشن دستور کو کیوں نہیں دیکھتا، ممبران کی رکنیت ہماری جماعت کے نام ہے الیکشن کمیشن اسکو کیوں نہیں دیکھتا؟ ہم کہیں نہیں جائیں گے نہ کسی کی معاونت میں نہ مخاصمت میں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں جمع لیٹر پیڈ پرجمعیت علمائےاسلام پاکستان لکھا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے