29 دسمبرکو کراچی کے علاقے کشمیرکالونی کےگھرمیں آگ لگنے کے باعث جھلس کر زخمی ہونے والی خاتون بھی چل بسی۔
پولیس کے مطابق خاتون سعیدہ بی بی سول اسپتال برنس وارڈ میں زیرعلاج تھی۔ سعیدہ بی بی کا بیٹا، 2بیٹیاں اور شوہر واقعے کے روز ہی انتقال کرگئے تھے۔
29 دسمبرکی صبح گھر میں آگ لگنےسے7 افراد جھلس گئے تھے، متوفی خاتون کے2 بچے اب بھی سول اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔