ایسی بےحس حکومت پاکستان نے نہیں دیکھی،مریم کا اسلام آباد واقعے پر ردعمل

اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت پر نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کا کہنا ہے کہ اس سے زیادہ بےحس حکومت پاکستان نے آج تک نہیں دیکھی۔

اپنے ردعمل میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں راتوں کو محنت مزدوری کرکے اپنے گھر والوں کے لیے رزقِ حلال کما کرلانے والے اس بے قصور طالب علم کے قتل کا کون ذمہ دار ہے؟

مریم نوازکا کہنا تھاکہ انسانی جان کی حرمت جس طرح پامال ہوئی، اس کی مثال نہیں ملتی، اس سےزیادہ بےحس حکومت پاکستان نے آج تک نہیں دیکھی۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز اسلام آباد میں رات گئے اینٹی ٹیررازم اسکواڈ (اے ٹی ایس) کے اہلکاروں کی فائرنگ سے کار سوار نوجوان اسامہ ندیم جاں بحق ہوگیا تھا۔

ابتدائی طور پر پولیس نے واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دیا تھا،بعد ازاں پانچ پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے کر ان کے خلاف انسداد دہشت گردی اور قتل کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے