وزیر داخلہ شیخ رشید کی مقتول نوجوان اسامہ کےگھر آمد

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید اسلام آباد میں پولیس فائرنگ سے قتل نوجوان اسامہ ندیم کے گھرگئے اور والد اور دیگر اہلخانہ سے تعزیت کی۔

مقتول کے والد سے ملاقات اور تعزیت کے بعدگھرکے باہر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہناتھاکہ یہ بہت افسوس ناک واقعہ ہے، ایک انسانی جان اللہ کو پیاری ہوئی ہے۔

وزیرداخلہ کاکہنا تھاکہ کسی صورت کسی ملزم کو نہیں چھوڑوں گا، واقعے میں دہشت گردی کامقدمہ بھی لگایا جائےگا ۔

خیال رہےکہ گزشتہ روز اسلام آباد میں اینٹی ٹیررازم اسکواڈ (اے ٹی ایس) کے اہلکاروں کی فائرنگ سے 22 سالہ نوجوان اسامہ ستی جاں بحق ہو گیا تھا، واقعے کی جوڈیشل انکوائری کا حکم بھی دے دیا گیا ہے اور چیف کمشنر اسلام آباد نے ایس پی صدر سرفراز ورک کی سربراہی میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم(جے آئی ٹی) تشکیل دے دی ہے۔

جے آئی ٹی میں ڈی ایس پی رمنا،ڈی ایس پی انویسٹی گیشن، ایس ایچ او رمنابھی جےآئی ٹی میں شامل ہیں،جے آئی ٹی انسداددہشت گردی ایکٹ کے سیکشن 19کے تحت بنائی گئی ہے، ٹیم اپنی تحقیقات جلد مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔

دوسری جانب مقامی عدالت نے اسامہ قتل کیس میں گرفتار اے ٹی ایس کے 5 اہلکاروں کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے