بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عوام پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم) ارکان سے پوچھیں انہوں نے کورنگی کیلئے کیا کیا؟
بلاول نے فشرمین چورنگی سے ابراہیم حیدری تک چار اعشاریہ نو کلومیٹر طویل روڈ کا افتتاح کردیا۔
تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ معلوم نہیں ایم کیو ایم کس مجبوری کے تحت حکومت کے ساتھ کھڑی ہے، وفاقی حکومت ایم کیو ایم کے ووٹوں سے قائم ہے۔