لاہور : انویسٹی گیشن پولیس نے اندھے قتل، اغوا برائے تاوان، ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث 40 ملزمان کو گرفتار کرکے ان سے 3 کروڑ سے زائد لوٹا ہوا مال برآمد کرلیا۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال نے بتایا کہ باٹا پور میں بچے ریحان کو قتل کرنے والے ملزم سمیت قتل کی 2 وارداتوں کے ملزمان بھی گرفتار کر لیے گئے ہیں۔
ڈی آئی جی کے مطابق مغوی حسن رضا کو 60 لاکھ روپے تاوان کے لیے اغوا کرنے والا ملزم وقاص بھی پکڑا گیا ہے۔
سی آئی اے ماڈل ٹاؤن، کینٹ، صدر اور سول لائنز میں ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے 3 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سامان اور اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔