ریلوے ملازمین کا اوور ٹائم بند، نوٹیفکیشن جاری

لاہور: وزیرریلوے اعظم سواتی کے اعلان کے اگلے روز ہی ریلوے اسٹاف کا اوور ٹائم ختم کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔

گزشتہ روز پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ محکمہ ریلوے میں اوور ٹائم کے لیے افسران کو رشوت دی جاتی ہے، ملازمین 70 کروڑ اوور ٹائم لے رہے ہیں، ریلوے میں اب کسی کو اوور ٹائم نہیں لینے دوں گا۔

وزیر ریلوے کے اعلان کے بعد ریلوے بکنگ اسٹاف کا اوور ٹائم ختم کردیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیاہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ ریلوے مالی بحران کا شکار ہے اوور ٹائم کی ادائیگی مشکل ہے لہٰذا بکنگ اسٹاف کےعملے سے مقررہ اوقات سے زیادہ کام نہ لیا جائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے