وزیراعظم نے ایک کروڑ گھربنانے کا وعدہ کیا تھا، اب وہ غریبوں سے چھت چھین رہے ہیں

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کاکہنا ہےکہ الیکشن کے دوران وزیراعظم نے ایک کروڑ گھربنانے کا وعدہ کیا تھا، آج وہ غریبوں سے چھت چھین رہے ہیں۔

سکھر میں نیولیبر سٹی کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھاکہ پیپلزپارٹی غریبوں کی خدمت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

بلاول کا کہنا تھا کہ الیکشن کے دوران وزیراعظم نے ایک کروڑ گھربنانے کا وعدہ کیا تھا، آج وہ غریبوں سے چھت چھین رہے ہیں، وہ خود مانتے ہیں کہ عوام مشکلات میں ہیں ،حل پوچھا جاتا ہے تو جواب نہیں ملتا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ عوام پرمسلط کی گئی عوام دشمن حکومت ہے،ظالم حکومت نے عوام کوگیس سے بھی محروم رکھا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے