وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے رکنیت معطل کرنے پر حیرانی کا اظہار کیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر وفاقی وزیر فواد چوہدری اور علی زیدی سمیت 154 ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کی ہے۔
اس حوالے سے اپنے بیان میں علی زیدی کا کہنا تھا کہ اپنے ٹیکس ریٹرن 28 دسمبر 2020 کو جمع کرا دیے تھے جبکہ اثاثوں کی تمام تفصیلات الیکشن کمیشن میں 5 جنوری کو جمع کروا چکا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا معطلی کا فیصلہ سمجھ سے بالا تر ہے۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے تین سینیٹرز ، 48 ارکان قومی اسمبلی، پنجاب اسمبلی کے 52، سندھ اسمبلی کے 19، خیبر پختونخوا کے 26 اور بلوچستان اسمبلی کے 6 ارکان کی رکنیت معطل کی ہے۔