کسی سے بیک ڈور رابطے نہیں، غیر جمہوری قوتوں کا سیاست میں دخل ختم ہونا چاہیے : مریم

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں غیرجمہوری قوتوں کا سیاست میں عمل دخل نہ ہو۔

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس بعد میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے پہلے دن کہہ دیا تھا عمران خان صرف ایک مہرہ ہے، اداروں کی جمہوری عمل میں مداخلت ختم ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کسی سے کوئی بیک ڈور رابطے نہیں ہیں، حکومت کو اپنے آپ سے ہی سے خطرہ ہے، ان کا دم ہرخواہش پر نکل رہا ہے، ان کی ہر خواہش پوری نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی۔

لیگی نائب صدر سے سوال کیا گیا کہ 31 جنوری کی ڈیڈ لائن قریب آرہی ہے مگر حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی؟ اس پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ اگرحکومت کو فرق نہیں پڑ رہا تو 7 سال سے بند فارن فنڈنگ کیس کیسے کھل گیا؟

انہوں نے مزید کہا کہ ڈیڈ لائن کے بعد پی ڈی ایم قیادت سرجوڑ کربیٹھے گی اور آئندہ کے فیصلے کرے گی، اگرحکومت کو فرق نہیں پڑرہا تو فارن فنڈنگ کیس سالوں سے کیوں لٹکایا ہوا ہے؟

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے