طالب علم حیات بلوچ کے قاتل سیکیورٹی اہلکار کو سزائے موت کا حکم

بلوچستان کے ضلع کیچ کی عدالت نے کراچی یونیورسٹی کے طالب علم حیات بلوچ کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے فرنٹیئر کور(ایف سی) اہلکار شاہد اللہ کو سزائے موت کا حکم دے دیا۔

ڈسٹرکٹ سیشن جج تربت رفیق لانگو کی عدالت میں طالب علم حیات بلوچ کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے تربت کے علاقے آبسر میں طالب علم حیات کو اس کے والدین کے سامنے گولیوں کانشانہ بنانے والے ایف سی اہلکار شاہد اللہ کو جرم ثابت ہونے پر دفعہ 302 ت پ کے تحت سزائے موت کا حکم سنایا۔

حیات بلوچ قتل کیس کی پیروی جاڑین دشتی ایڈووکیٹ نے کی۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال 13 اگست کو آبسر میں ہونے والے دھماکے کے بعد سیکیورٹی اہلکار شاہد اللہ نے طالب علم حیات بلوچ کو ان کے والدین کے سامنے گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔

واقعے کے بعد فائرنگ میں ملوث سیکیورٹی اہلکار کو گرفتارکرکے پولیس کے حوالے کردیا گیا تھا تاہم سوشل میڈیا پر اس ماوارائے عدالت قتل کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے