پی ٹی آئی کی درخواست پر فنڈز کی جانچ پڑتال کیلئے 19 سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری

پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی جانب سے سیاسی جماعتوں کے فنڈز کی جانچ پڑتال کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے 19 سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کردیے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل شاہ خاور پیش ہوئے، اس موقع الیکشن کمیشن پولیٹکل فنانس ونگ کی رپورٹ الیکشن کمیشن میں پیش کر دی گئی۔

کمیشن نے رپورٹ پی ٹی آئی کے وکیل کے حوالے کرنے کی ہدایت کر دی، الیکشن کمیشن نے کہا کہ آپ رپورٹ کا جائزہ لے کر اپنے اعتراضات دائرکرسکتے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ 19 سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کر رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 24 جنوری تک ملتوی کر دی ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے