پاکستان بائیڈن انتظامیہ سے معاشی معاونت کا مطالبہ نہیں کر رہا

امریکا میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ پاکستان بائیڈن انتظامیہ سے معاشی معاونت کا مطالبہ نہیں کر رہا اور یہ مطالبہ ٹرمپ انتظامیہ سے بھی نہیں کیا گیا تھا۔

ڈاکٹر اسد مجید خان نے واشنگٹن میں انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ تجارت اور سرمایہ کاری کا تعلق قائم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ اقدامات کرو یا کم اقدامات کرو کا سوال نہیں بلکہ درست اقدامات کرنا سب سے اہم ہے۔

ڈاکٹر اسد مجید خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان جس طرح افغانستان میں امن عمل کو سپورٹ کر رہا ہے وہ قومی مفاد میں ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے