لاہور: اسکولوں کے 8 اساتذہ کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے

لاہور: محکمہ صحت کی ٹیموں کے مختلف اسکولوں میں کورونا ٹیسٹ کے دوران8 اساتذہ کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے۔

محکمہ صحت کی ٹیموں نے کورونا کے حوالے سے لاہور کے مختلف اسکولوں کا دورہ کیا جس کے نتیجے میں 8 اساتذہ کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر انہیں اسکول سے فوری طور پرچھٹی دے کر قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کردی گئی۔

کورونا مثبت آنے والے اسکولوں میں گورنمنٹ گرلزا سکول رائیونڈ 2 اور گورنمنٹ بوائز اسکول ٹھوکر نیاز بیگ کے 3 اساتذہ میں کورونا کی تصدیق ہوئی جب کہ گورنمنٹ ہائی اسکول اعوان ٹاؤن میں 1 اور ایل جی ایس جوہرٹاون میں 2 اساتذہ کے ٹیسٹ مثبت آئے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے