لاہور میں دو واقعات کے دوران ایک خاتون اور ایک نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق بارہ دری روڈ پر ڈاکوؤں نے مزاحمت پر خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور نقدی اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے، مقتولہ کی شناخت 35 سالہ مبینا نام سےہوئی۔
دوسری جانب کاہنہ نو میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 27 سالہ نوجوان کو قتل کر دیا، مقتول شکیل قصور سے لاہور آ رہا تھا۔
پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا کر تفتیش شروع کر دی ہے۔