چیئرپرسن ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان حنا جیلانی کیلیے بین الاقوامی اعزاز

چیئرپرسن ہیومن رائیٹس کمشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) حنا جیلانی انٹرنیشنل کمیشن آف انکوائری میں کمشنر مقرر کر دیا گیا۔

ایچ آر سی پی کی جانب سے ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ حنا جیلانی کو انٹرنیشنل کمیشن آف انکوئری میں کمشنر مقرر کردیا گیا ہے۔

حنا جیلانی کو ایسوسی ایشن آف ڈیموکریٹک لائرز، نیشنل کانفرنس آف بلیک لائرز اور نیشنل لائرز گلڈ نے متفقہ طور پر کمشنر مقرر کیا۔

چیئرپرسن ایچ آر سی پی امریکا میں افریقی نژاد امریکیوں پر پولیس کے منظم تشدد کی چھان بین کریں گی۔

نسل پرستی کے خلاف جدوجہد ایچ آر سی پی کے لیے بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے