سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر میں یکم جولائی سے بورڈ کے امتحانات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر تعلیم سعید غنی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سندھ میں اسکولز یکم فروری سے ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ صوبے بھر میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات یکم جولائی سے شروع ہوں گے جب کہ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات کا آغاز 28 جولائی سے ہوگا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام بورڈز امتحانات کے نتائج 90 روز میں تیار کریں گے اور امتحانات کے دوران کورونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جائے گا جب کہ ایس او پیز پر عملدر کے لیے ضلعی انتظامیہ سے مدد طلب کی جا سکتی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے