چاند کی نجی رویت پر 5 لاکھ روپے جرمانہ اور قید ہوگی،کابینہ نے بل منظور کرلیا

وفاقی کابینہ نے وزارت مذہبی امور کے تین بلوں کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے رویت ہلال کمیٹی 2020 اور مسلم خاندانی قوانین بل 2020 کی منظوری دی ہے۔

اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ نے طباعت قرآن کریم ترمیمی بل کی منظوری بھی دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی بل کے تحت نجی رویت کے اوپر 5 لاکھ روپے جرمانہ اور قید ہوگی، بل کے تحت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلے پر پورے پاکستان میں عمل درآمد کروایا جائے گا۔

طباعت قرآن ترمیمی بل کے تحت طباعت قرآن میں معیاری پیپر اور قرآن بورڈ بنایا جائےگا،ترمیمی بل کے تحت غیر معیاری طباعت قرآن پر جرمانے اور سزائیں ہوں گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے