پنجاب حکومت اگست میں بلدیاتی انتخابات کرانے پر تیار

پنجاب حکومت نے اگست میں بلدیاتی انتخابات کرانے پر رضا مندی ظاہر کردی۔

پنجاب حکومت کی جانب سے 5 صفحات پر مشتمل تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کرایاگیا ہے۔

حکومت نے اپنے جواب میں بلدیاتی ادارے تحلیل کرنے کے جواز میں زیر سماعت مقدمے کا حوالہ بھی دیا۔

اس سے قبل پنجاب حکومت نے الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ بلدیاتی الیکشن کے تمام تر مراحل ستمبر سے پہلے مکمل کر لیے جائیں گے، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہوں گے، صوبے میں ولیج کونسل کی تعداد 25 ہزار سے کم کر کے 8ہزار کر دی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے