کراچی: غیر متعلقہ افراد کو کورونا ویکسین لگانے پر ہیلتھ آفیسر عہدے سے فارغ

کراچی: سندھ میں کورونا ویکسین غیر متعلقہ افراد کو لگائے جانے کے معاملے میں وزیر صحت نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر انیلا قرشی کو عہدے سے ہٹادیا۔

اس ضمن میں پولیو کے خاتمے کی مہم کے کوآرڈینیٹر کو تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیر صحت سندھ نے تین رکنی آڈٹ کمیٹی بھی قائم کر دی ہے جس کے سربراہ ڈی جی ہیلتھ سندھ ڈاکٹر ارشاد میمن ہوں گے۔

غیر متعلقہ افراد کو کورونا ویکسین لگانے کا معاملہ سامنے آنے کے بعد ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ویکسین فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کے علاوہ غیر متعلقہ افراد کو نہ لگے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے