پاکستان میں شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا ہے اور یکم شعبان 15 مارچ کو ہوگی۔
شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا ہے اور یکم شعبان بروز پیر 15 مارچ کو ہوگا جب کہ شب برات 28 مارچ کو ہوگی۔
شعبان کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیرآزادکی زیرصدارت وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں ہوا۔
رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں زونل کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی ، اس دوران ملک بھرسےشہادتیں جمع کی گئیں۔