وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اجلاس میں سیاسی یتیم بیٹھے ہیں جنہوں نے کچھ ماننا ہی نہیں ۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے جولوگ استعفی دینے کی بات کر رہےہیں ان کا سسٹم میں حصہ ہی کتنا ہے ؟ کتنے ایم این ایز اور ایم پی ایز ہیں ؟
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وہ سارے لوگ جو سسٹم کا حصہ نہيں بڑھ چڑھ کر استعفوں کی بات کر رہے ہيں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پی پی ایسا فیصلہ نہیں کریں گی اور کیا بھی تو دیکھتے ہيں کہ ان کے کتنے لوگ اسے تسلیم کریں گے۔